کوئٹہ میں ڈاکٹر کا اغوا، ایکشن کمیٹی نے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دے دیا
کوئٹہ (فیملی میگزین رپورٹ) کوئٹہ میں ڈاکٹر ایکشن کمیٹی نے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لئے صوبائی حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جے آئی ٹی کے لئے مراسلہ محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا۔