مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے شیخ زاید ہسپتال میں ہڑتال ختم کر دی
لاہور(نیوز رپورٹر) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شیخ زاید ہسپتال لاہور کی قیادت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ڈاکٹرز نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں معمول کے مطابق کام کا آغاز کردیا ہے۔او پی ڈی کے مختلف شعبہ جات بشمول امراض کان ناک و گلا، معدہ و جگر، سرجیکل ، ذیابیطس، امراض چشم، میڈیسن، پیڈز، آرتھو پیڈکس، دل، سکن، ڈینٹل، گائنی سمیت دیگر شعبہ جات میں معمول کے مطابق مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی بھر پور فراہمی جاری رہی۔