45 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 2 کاریں، 8 موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔ غازی آباد میں اقبال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 74ہزار، اقبال ٹائون میں آغا قیصر اور اس کی فیملی سے ساڑھے 5لاکھ،رائیونڈ سٹی میں عادل اور اس کی فیملی سے4لاکھ ،لوئر مال میں منوراوراس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ ، سول لائن میں نعمان اوراس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، اچھرہ میں صابر اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ، ٹائون شپ میں یونس سے 4 لاکھ، مناواں میں عبید سے سوا 2 لاکھ، شالیمار کے ارسلان سے 2 لاکھ ، نواب ٹائون میں ندیم کے سٹور سے 84 ہزار، باغبانپورہ میں نفیس سے 66 ہزار اور موبائل فون، مغلپورہ میں رضیہ سے 62 ہزار جبکہ ابتسام اللہ سے 50 ہزار اور موبائل فون ، مزنگ میں غلام رسول سے 35 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں اظہر سے 15 ہزار اور موبائل فون ، منواں میں صلاح الدین سے 15 ہزار مانگا منڈی میں خالدسے 14ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے جبکہ چوروں نے نشتر کالونی میں ہمایوں کی فیکٹری سے 10 لاکھ روپے مالیت کا تانبہ چوری کرلیا، چوروں نے کاہنہ اور شادباغ کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ یکی گیٹ،پرانی انارکلی، گرین ٹاؤن،نصیر آباد ،مصر ی شاہ،راوی روڈ اور شاہدہ ٹاؤن کے علاقوں سے سات موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔