• news

پنجاب: انسانی حقوق اور زکوۃ و عشر کے سیکرٹریز سمیت 7 افسروں کا تبادلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دوصوبائی سیکرٹریز سمیت سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عامر ضمیر سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ عاصم اقبال سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی، امور پنجاب کو ٹرانسفر کر کے سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ طارق محمود ممبر (کنسالیڈیشن) بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ٹرانسفر کر کے سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ روبینہ طیب کو تین سال کے لئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ راشد کمال الرحمن مینجینگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ریاض حمید چودھری کمشنر افغان رفیوجیز پنجاب لاہور کو ٹرانسفر کر کے ڈیپوٹیشن پر مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر پروفیسر آف او بی ایس ٹی اینڈ گائنی کو پروفیسر آف او بی ایس ٹی اینڈ گائینی پی جی ایم آئی / امیر الدین میڈیکل کالج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن