• news

خیبر پی کے کے مختلف اضلاع میں5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور (آئی این پی ) خیبر پی کے کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔خیبر پی کے کے شہر پشاور، دیر لوئر، بونیر ،ملاکنڈ، سوات ، بٹگرام اور صوابی سمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن