• news

قصور: درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو گرفتار

قصور (نمائندہ نوائے وقت )آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصورکی خصوصی ہدایات پر ڈاکوئوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن قصورکی بڑی کاروائی خطرناک ڈاکو گرفتار ایک ساتھی فرارنقدی اور پستول برآمدکرلیا گیا۔ ڈاکوئوں نے درجن سے زائد خطرناک وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزم مقامی لیگی ایم پی اے کا گن مین ہے۔ بھاری پولیس نفری کے ساتھ قصورکے نواح گائوں فتح پورمیں ایک مکان پر ریڈ کیا جس پر نبیل عرف بلال کو حراست میں لے لیا اور اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے ایک لاکھ نقدی سمیت ایک پستل بھی برآمد کیا پولیس تفتیش کے دوران ملزم نبیل عرف بلال نے سنگین ورداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مقامی لیگی ایم پی اے ملک احمد سعید کاخود کوموجودہ گن مین قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن