گوجرانوالہ: نجی ہسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 2 خواتین جاں بحق، ورثا کا احتجاج
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نجی ہسپتال میں ڈلیوری کے لئے آنیوالی دو خواتین مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔ جبکہ ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ بتایا گیا ہے نجی ہسپتال میں ایمن آباد کی اقراء اور اقبال ٹاؤن کی سدرہ کو انکے ورثا ڈلیوری کیلئے لیکر آئے تھے، جہاں پر دونوں خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جس پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ خواتین کے ورثاء کا الزام تھا کہ لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجکشن لگائے جانے کے بعد موت واقعہ ہوگئی، لیڈی ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔