• news

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی مظاہرین زخمی

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) فلسطینیوں نے غزہ پٹی میں مسلسل 38 ویں جمعہ کو بھی اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب ٹائر اور اسرائیلی پرچم جلائے۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 80 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان کی شہادت کے بعد دو دن میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ رملہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔ اسی علاقے میں چھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ان چاروں فلسطینی نوجوانوں نے کار میں سوار ہو کر ایک بس سٹاپ کے قریب شہریوں پر گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن