خادم حسین رضوی کے سینے میں درد، جناح ہسپتال میں ٹیسٹ اور ای سی جی کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کو جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم کے مطابق خادم حسین رضوی کو سینے میں درد کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ جیل کا ڈاکٹر بھی مولانا خادم حسین رضوی کے ہمراہ تھا۔ خادم حسین رضوی کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔ ٹیسٹ اور معائنہ مکمل ہونے کے بعد خادم حسین رضوی کو واپس جیل بھیج دیا گیا۔ خادم حسین رضوی کی ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
خادم حسین رضوی