فیصل واڈا کی لندن میں دوسری پراپرٹی کی نشاندہی کر دی : عابد شیر‘ لیگی رہنما پاگل ہیں : وفاقی وزیر
لندن، کراچی (ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی لندن میں ایک اور پراپرٹی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف جسٹس اور چیئرمین نیب اس کا نوٹس لیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں عابد شیر علی نے کہا کہ میں چند روز پہلے لندن کے ہائیڈ پارک میں فیصل واو¿ڈا کی ایک پراپرٹی عوام کے سامنے لایا گیا تھا اور اب ایک اور پراپرٹی منظرعام پر لا رہا ہوں جو لندن کے علاقے مہنگے ترین علاقے کواڈرینگل میں واقع ہے اور یہاں ایک ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً پانچ سے چھ ملین پاو¿نڈ کے قریب ہے۔ میں پہلی پراپرٹی سامنے لانے پر فیصل واو¿ڈا کی جانب سے قانونی نوٹس کا انتظار کر رہا تھا لیکن وہ نہیں ملا۔عابد شیر علی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واو¿ڈا ایک سڑک چھاپ اور دو نمبر آدمی ہے۔ اس کی جماعت تحریک انصاف نے ہی کہا تھا کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے تو یہ کراچی کٹنگ اور بھتہ کے پیسوں سے کراچی کے غریب پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی دو نمبر طریقے سے یہاں لائے ہیں، یہ بتائیں کہ پیسے کہاں سے آئے۔ میں نے قوم سے وعدہ کے مطابق فیصل واو¿ڈا کی دوسری پراپرٹی دکھا رہا ہوں کہ یہ شخص دس سال پہلے موٹر سائیکل پر پھرتا تھا مگر آج پاکستان کا ارب پتی ہے۔ این آر او کے پیچھے چھپنے والے فیصل واو¿ڈا جیسے چور سے قومی کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عابد شیر علی ذہنی اور جسمانی طور پر پاگل ہے رات کو نشہ کر کے کسی بلڈنگ کے سامنے کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ بلڈنگ فیصل واوڈا کی ہے، عابدشیرعلی کو خیراتی فنڈز سے علاج کرانے کی دعوت دیتا ہوںاور چیلنج بھی کرتا ہوں کہ یہ بزدل میرے خلاف ویسے ثبوت لے کر آئے جیسے میںاسکے رشتہ داروں کے خلاف لایا تھا۔ان خیالات کا اظہار فیصل واوڈا نے عابد شیر علی کے بیان کے ردعمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)والے ہمارے خلاف پاگلوں کی طرح گھومے لیکن ہم جھکے اور ڈرے نہیں لیکن میں اچھی طرح سے علاج کرانا اور کرنا بھی جانتا ہوںجیسے شریف خاندان کا کیا تھا ، فیصل واوڈا نے کہا کہ عابد شیر علی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے میرے خلاف بیانات دے رہا ہے یہ بھاگے ہوئے اشتہاری لندن میں بھی ملکہ کے پیلس کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے یہ بھی فیصل واوڈا کا ہے۔ تحریک انصاف کا انکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں، عدالتی حکم کی آڑ میں پی ٹی آئی ووٹرز کی املاک کونقصان پہنچایا گیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لےکر نکلنا پڑے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری، املاک گراکرکہا جا رہا ہے یہ نئے پاکستان کی قیمت ہے۔عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلانا پڑے مجھے شرم نہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد سی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سے ہی اٹھارویں ترمیم کےخلاف ہوں، اٹھارویں ترمیم کے باعث ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہے ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ عدالتی حکم کی آڑ میں پیسے کی لین دین اور ڈرامے بازی ہورہی ہے۔
فیصل واوڈا / عابد شیر