• news

عوام ہماری طاقت‘ حکومت نے کفایت شعاری کی نئی مثالیں قائم کیں : عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے لوگو ںکے مسائل کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ حکا م کو احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزراءمراد راس اور رائے تیمور خان بھٹی نے بھی شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلئے ہی وزیراعلیٰ بنا ہوں اور میرا مشن صرف عوام کی خدمت او ران کے مسائل حل کرنا ہے۔ پنجاب میں مافیا کے لئے کوئی جگہ نہیں۔با اثر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ میں کمزور کے ساتھ کھڑا ہوں اور ظالم کے خلاف، عوام کا حق کسی کو نہیں مارنے دوں گا۔ عوام کو سہولت دینے کیلئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے عوام دوست اقدامات کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔100روز مےںجتنا کام موجودہ حکومت نے کیا ہے اتنا ماضی کی حکومتیں اپنے کسی دور میں نہیں کر سکیں- ہماری طاقت عوام ہیں اور عوام کے مسائل میں اپنے مسائل سمجھتا ہوں-عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں- عوامی شکایات کے ازالے کا باقاعدگی سے خود جائزہ لیتا ہوں۔ تحرےک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے مےں شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے ۔عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات وکفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی، جس میں محکموں اور اداروں میں اصلاحات ، تعمیر نو ، بچت اور کفایت شعاری کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم کے ایجنڈا کے مطابق صوبائی محکموں اور اداروں میں اصلاحات کے لئے دو ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کفایت شعاری اور بچت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اور ہر سطح پر کفایت شعاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔وزےراعلیٰ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پےغام میں کہا ہے کہ سفاک درندوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھےلی اورآرمی پبلک سکول پشاورمےں معصوم بچوں کو بدترےن بربرےت کا نشانہ بناےا۔ان بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کےلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی۔شہےد بچوں کے خون کا قرض پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا مکمل صفاےا کرکے اتارنا ہے، سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور ظلم و تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے تربت میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں نجی ہسپتال میں مبینہ غفلت سے 2خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سینیٹر سردار وزیراعظم خان موسی خیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن