زرداری کیخلاف سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے، تحقیقات ہونی چاہئے، کیسز کیسے بند کرائے: شہزاد اکبر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے آصف زرداری کیخلاف سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے۔ سوئٹزرلینڈ سے معاہدے کے باوجود کیسز نہیں کھلوائے جاسکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان آصف زرداری کیخلاف مقدمات واپس لے چکا ہے اور سوئٹزرلینڈ میں 15 سال سے زائد فوجداری مقدمہ نہیں چل سکتا۔ تحقیقات ہونی چاہئے سوئس کیسز کیسے بند کردیئے گئے۔ دیکھا جائے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل کیوں نہیں کی گئی؟
شہزاد اکبر