• news

نشریاتی اداروں کی عدم دلچسپی کرکٹ بورڈ کی مشکلات میں اضافہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے آئندہ تین سال کیلئے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔نشریاتی اداروں کی طرف سے عدم دلچسپی نے کرکٹ بورڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔بڈ کیلئے صرف تین امیدواروں نے حصہ لیا۔ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں صرف پروپوزل طلب کرکے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے تین برس کیلئے پی ایس ایل میڈیا رائٹس 15 ملین ڈالرز میں فروخت کیے گئے تھے۔رواں سال میڈیا رائٹس فنانشل بڈنگ کیلئے بنیادی رقم 25 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن