16 دسمبر کی آمد پر مقبوضہ کمشیر میں سازش کے تحت خون کی بڑی ہولی کھیلی گئی: حافظ سعید
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیداور ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں درجن سے زائد کشمیری شہید اور سینکڑوں افراد کو زخمی کئے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے کہا کہ 16دسمبر کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں سازش کے تحت خون کی بڑی ہولی کھیلی گئی۔بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی اور موت کی وادی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ نہتے کشمیریوں کا خون بہا کر بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضہ کو طول دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی شہادتیں شکست خوردہ بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و دہشت گردی پر انصاف پسند دنیا کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی طرف سے نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات میں کشمیریوں کے بھرپور بائیکاٹ کے بعد نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری تیز کررکھی ہے۔ حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی نسل کشی کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہئے اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ حافظ سعید شہداء کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی بھارت سرکار کو جنت ارضی کشمیر پر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کر کے نکلنا پڑے گا۔