• news

ہری پور : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے 2 طلباء گروپوں میں تصادم، نوجوان قتل، 3 زخمی

ہری پور(صباح نیوز)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے باہر ہوٹل پر دو طلباء گروپوں میں تصادم میں چھریاں لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ دو مزدور کنوئیں کی کھدائی کے دوران گرنے سے جاں بحق ہو گئے لاشوں کو نکال لیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تینوں لاشیں ورثاء کے حوالے، نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ زیب ولد گلزار نامی نوجوان ڈگری کالج کے دوستوں کے ہمراہ کالج گیا جہاں دیگر طلباء کے ساتھ مل کر دوسرے گروپ کے طلباء کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا گیا جس سے چھریاں لگنے سے نوجوان شاہ زیب موقع پر جاں بحق دیگر چار ساتھی ناصر عثمان ذاکر نعمان شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہری پور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے ڈگری کالج بوائز کا سٹوڈنٹ نہیں تھا آئوٹ سائیڈر تھا جو کہ فرسٹ ائر کے دوستوں کے ہمراہ کالج آگیا تھا۔ پولیس اطلاع ملتے ہی کالج پہنچ گی جہاں دیگر طلباء کو بھی منتشر کیا لاش کو پوست مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا ۔ہے عینی شاہدین کے مطابق مقتول شاہ زیب کے والد گلزار خان کو بھی بیٹے کی لاش دیکھ کر دل کا دورہ پڑ گیا ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سرائع صالح کے علاقہ چنگی بانڈی میں کنواں کی کھودائی کے دوران کام کرنے والے دو مزدور گر کر جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں عرفان عرف گڈو اور دوسرا ساتھی شہزاد شامل ہے دونوں کنوئیں میں رنگ ڈالتے ہوئے گر گئے تھے جن کو لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثناء نواحی علاقہ بانڈہ منیم میں نوجوان صغیر ولد سعید زمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلہ میں پھندا ڈال کر خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کرلی پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن