نجی ہسپتالوں میں علاج کے اخراجات ، ہیلتھ کیئر کمشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
لاہور (نیوزرپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے گزشتہ روز نجی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے اخراجات اور فیس مشورہ کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرادی، رپورٹ میںپرائیوٹ ہسپتالوں میں تمام اقسام کے علاج، آپریشنز، کنسلٹیشن فیس، وارڈ اور روم وغیرہ کے مجوزہ چارجز کا تعین کیا گیا ہے ۔کمشن ترجمان کے مطابق رپورٹ میں لاہور کے نجی ہسپتالو ں کی گریڈنگ کی گئی ہے اور اس میں خدمات کی بنیاد پر اخراجات و فیسوں کا تعین کیا گیا ہے۔ مزید برآں تمام اقسام کی طبی خدمات کا تخمینہ لگانے کے بعد اخراجات اور فیسوں کو تجویز کیا گیاہے۔ ترجمان نے مزید کہا معزز عدالت کے حکم کے تحت مذکورہ رپورٹ کمشن کی ویب سائٹ www.phc.org.pk پراپ لوڈ کر دی گئی ہے۔اس سے متعلق آراء و تجاویز 19دسمبرتک ای میل ایڈریس pricing@phc.org.pk پربھیجی جاسکتی ہیں۔