انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت میں کل تک توسیع کردی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 17دسمبر تک توسیع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ 15دسمبر آخری تاریخ تھی اس روز چھٹی ہونے کے باعث تاریخ میں 17دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ پیر کو ریٹرن داخل کرانے والوں کی سہولت کیلئے دفاتر رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 17دسمبر آخری تاریخ ہوگی اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ تاہم کمشنر کو ’’ہر کیس کی بنیاد‘‘ پر 15دن کی توسیع دینے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔