• news

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ‘محمودالرشید نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا

لاہور (صباح نیوز) لاہور میں چار واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید اور سیکریٹری ہائوسنگ نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیئے۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کا اس حوالے سے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ محمود بوٹی، شاد باغ، شاہدرہ اور بابوصابو میں لگائے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے بعد دریائے راوی میں شہر کا آلودہ پانی نہیں پھینکا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلق سٹڈی 15جون تک مکمل کر لی جائے گی، پلانٹس کا پی سی ون جولائی میں منظور کر لیا جائے گا۔محمود الرشید کا مزید کہا کہ منصوبے کے ٹینڈر اگست 2019 میں جاری کیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے پر نومبر میں کام شروع کر دیا جائے گا، یہ منصوبہ ڈھائی سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 50 سے 60ارب روپے ہے،جس کے لیے چاروں مقامات پرزمین حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن