• news

کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے تقریب، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں نذیر کو بیجز لگائے گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے آرٹلری سنٹر اٹک میں تقریب ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں نذیر کو کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے امن و جنگ میں آرٹرلی کے کردار کو سراہا ۔

ای پیپر-دی نیشن