شیح رشید عمران کے چپڑاسی اور راولپنڈی کے شیطان ہیں : رانا ثنا، حیثیت پورا ملک جانتا ہے : مشاہداللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کے چپڑاسی اور راولپنڈی کے شیطان ہیں، ایسے لوگوں نے ہر دور میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس طرح یو ٹرن کا معنی عمران خان ہے، ویسے ہی مفاد پرستی اور ابن الوقتی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے،جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے، پاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ شیدا ٹلی وہ چپڑاسی ہیں جو نہ گھر کا ہے نہ گھاٹ کا ،شیخ رشید نے ذاتی زندگی شیدا بوبی اور سیاسی زندگی شیدا ٹلی کی طرح گزاری۔ شیدا ٹلی کی اپنی حیثیت کیا ہے، پورا پاکستان جانتا ہے ۔ شیدا ٹلی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے۔