• news

70 کروڑ کی کرپشن میں ملوث سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سمیت 10 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے گجرات پولیس میں 70کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز سمیت دس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی۔ عدالت نے سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سمیت تمام ملزمان کو 22 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ رائے اعجاز سمیت دیگر ملزموں کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن