• news

فرانس میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے‘ ہزاروں افراد کی شرکت‘ پاکستانی سفارتخانہ بند

پیرس (آئی این پی) فرانس میں جاری حکومت مخالف احتجاج میں شدت آگئی۔220افراد گرفتار کر لیے گئے، مظاہرین نے ایک بار پھر ملکی دارالحکومت کا رخ کرلیا۔ مظاہرے 5 ویں ہفتے میں داخل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم نہ ہوسکا۔ بلکہ مظاہرین نے ایک بار پھر فرانسیسی دارالحکومت کا رخ کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ہفتہ کو شانزے لیزے شاہراہ پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث ہفتے کو پاکستانی سفارتخانہ بند رہا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں جاری حکومت مخالف احتجاج کے پیش نظر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے تنخواہوں میں 100 یورو بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ فرانس کے عوام کا غصہ جائز ہے، پنشن لینے والوں کیلئے سی ایس جی نہیں بڑھایا جائے گا۔ انہوںنے یہ بھی کہا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کی طرف سے تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ لوگوں کو تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ ملک کی کشیدہ صورتحال سے منفی نتائج مرتب ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پٹرول پر اضافی ٹیکس اور مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری ہے جس پر حکومت فیول پر عائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن