وزارت تجارت اور ایف بی آر میں تجارت کے معاہدے پر اختلافات برقرار
اسلام آباد(آئی این پی) وزارت تجارت اور ایف بی آر میں تجارت کے معاہدے پر اختلافات برقرار ، وزارت تجارت نے برآمدات میں اضافے کے لیے خام مال پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت تجارت نے خام مال پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی، خام مال پر 6فیصد کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، وزارت تجارت ایف بی آر کی پالیسیوں سے ناخوش ہے وزارت تجارت نے خام مال پر 11فیصد ٹیکسز کو 10 فیصد کرنے کی تجویز دی ، خام مال پر 16 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کو 15 فیصد کرنے کی سفارش اور خام مال پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح برقرار رہے گی۔ برآمدات میں اضافے کے لیے خام مال پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، کمرشل اور انڈسٹریل امپورٹرز میں فرق ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کوعلاقائی ممالک کے نرخوں پر خام مال فراہم کرنے اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے اقدامات کی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔