• news

امریکی خارجہ پالیسی کونسل چین‘ امریکہ تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے: یانگ چھے

بیجنگ (آئی این پی ) چینی خارجہ امور کمیٹی کے ڈائریکٹر یانگ چھے چھی نے نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ا مریکی خارجہ پالیسی کونسل چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گی۔ چائنہ ریڈیو ا نٹرنیشنل کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وخارجہ امور کمیٹی کے ڈائریکٹر نے امریکی پیسفک ہیڈکوارٹرز کے سابق کمانڈر ٹموتھی جے کیٹنگ کی قیادت میں امریکی خارجہ پالیسی کونسل کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔یانگ چھے چھی نے کہا کہ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدرٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات کی. دونوں اطراف سے ہم آہنگ تعاون اور استحکام پر مبنی چین-امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔دوفریقین کو دو سربراہوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کو عمل میں لانا چاہیے اور امید ہے کہ ا مریکی خارجہ پالیسی کونسل چین امریکی تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر ٹموتھی جے کیٹنگ نے کہا کہ امریکہ اور چین تعاون کے اہم ساتھی ہیں اور دونوں فریقوں کوتبادلہ خیال کو فروع دینا،اعتماد کو بڑھانا اور باہمی مفادات حاصل کرنے چاہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن