• news

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، ذمہ دار ٹرمپ ہے

سیئو ل (صباح نیوز) امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ دھمکیوں اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے ذریعے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا۔ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کئے لیکن امریکا نے اب تک ایک بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماں نے 12 جون کو سنگاپور ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی تھی لیکن محض دس روز کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن