• news

دنیا میں بڑی طاقت کا دور ختم ہو چکا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

تہران (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑی طاقت کا دور ختم ہو چکا ہے اور یہ بات ایران کے حق میں ہے۔انھوں نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران میں عوام کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا با اثر ملک ہے جو مستقبل تحریرکر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بااثر اور طاقتور ملک ہونا ایک حقیقت ہے۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور اب مغرب دنیا کا مرکز نہیں رہا۔

ای پیپر-دی نیشن