• news

نیب شریف برادران پر کرپشن ثابت نہیں کرسکا:اشرف خان

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی چیئرمین یوسی مانک رانا محمد اشرف خاں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر کرپشن کا ایک پیسہ ثابت نہیں کیا جاسکا۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو بلا وجہ گرفتار کرنا حکومتی ایجنڈا ہے ،پی ٹی آئی کے متعدد رہنماء اور وزراء کے دامن کرپشن سے اٹے پڑے ہیں،جنہیں بچانے اور توجہ ہٹانے کی خاطراپوزیشن جماعتوں کو سیاسی انتقامکا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کل بھی سرخروتھی اور آئندہ بھی ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن