قبرستان دولہ مولا میں قبضوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع
رائے ونڈ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ شاہد محبوب نے قبرستان دولہ مولا رائے ونڈ خورد میں قبضوں اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ،انہوں نے لیگی چیئرمین یوسی 272دائوداحمد خاں کے ہمراہ موقع ملاحظہ کیا اور قبرستان کی جگہ واگزار کروانے کیلئے احکامات جاری کئے ،چیئرمین دائود احمد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کنندگان کے خلاف آپریشن میرٹ پر جاری ہے ،قبرستان میں بااثر افراد نے اپنی تعمیرات کررکھی ہیں ،قبرستان میں مویشی باندھے ہوئے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب نے اس کے علاوہ تحصیل رائے ونڈ میں کئی جگہوں پر تجاوزات ،گراں فروشی ،منی پٹرول پمپوں کیخلاف کارروائی بھی کی ،اور قبضہ مافیا سے سرکاری زمین بھی واگزار کروائی ۔