• news

حکومت کہنے کو جمہوری اقدامات آمرانہ نہیں:خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کہنے کو تو جمہوری حکومت ہے مگر اس کے تمام تر اقدامات آمرانہ ہیں میاں شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا حکومت کی مجبوری بن چکی ہے کیو نکہ ابھی تک حکومت نے 100روزہ پلان ماسوائے دوسروں کو زلیل وخوار کرنے کے علاوہ عوام کی خوشحالی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ ملک میں احتساب صرف سیاسی مخالفین کے خلاف ہو رہا ہے جبکہ پارٹی کے کرپٹ رہنمائوں کو بچایا جا رہا ہے جو احتساب کے جانبدار ہونے کا کھلا ثبوت ہے عمران خان کی ٹیم کی کارکردگی اور مہارت پوری قوم پر آشکار ہو چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔سیاسی مخالف قوتوں نے (ن) لیگ کے رہنمائوں کو جیلوںمیں ڈالنا معمول بنا لیا ہے آنے والے وقت میں حکمران پارٹی کے رہنماء بھی جیل کی ہوا کھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن