• news

گیس کا بحران حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے: ریاض ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت دعوے تو کر رہی ہے لیکن یہ نوشتہ دیوار ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے گیس کا بحران ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے 110 دنوں میں مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی گیس لوڈشیڈنگ اور یوٹیلٹی بلز و ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے وبال جان بن گیاہے گنے ، کپاس ، گندم اور چاول کا کاشتکار تباہ ہورہاہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں بے حس اور نااہل ہیں، حکومت سارا زور نواز لیگ کو کچلنے پر لگا رہی ہے جو کسی بھی طور پر ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن