ملک میں اسلام مخالف اقدامات قبول نہیں:میاں اویس
لاہور ( سپیشل رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس نے کہاہے کہ پاکستان کے حکمران مسلم ملک کے سربراہ ہونے کا ثبوت دیں ۔ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے قیام کے لئے ہمارے اکابرین نے انتھک محنت اور جدوجہد کی اور لاکھوں مسلمانوں نے جان اور مال کی قربانی دی ،انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کا اصل مقصداسلامی نظام کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے ایک آزادریاست کا حصول تھالیکن مملکت کے حصول کے بعد یکے بعد دیگرے ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈورآگئی جنہوں نے قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی کے نظام نافذ کرنے کی کوششیں کیں،اور ملک کو تختۂ مشق بنائے رکھاجس کے باعث ملکی ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکااوروہ نظام بھی ازخودفیل ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک کو کسی اور نظام کی نہیں بلکہ نظام مصطفیٰ ﷺ کی ضرورت ہے جو ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کا ضامن ہے۔اسلام مخالف قوانین ہرگزقبول نہیں کریں گے۔