فواد چودھری ہرجائی ہیں، نیب کا کام انتقام میں ملوث ہونا نہیں: مراد علی شاہ
شکارپور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی پی عوامی پارٹی ہے، آصف علی زرداری اس کے سربراہ ہیں۔ آصف زرداری جلسوں سے اسلام آباد کے حکمرانوں تک سندھ کی آواز پہنچا رہے ہیں۔ گیس بندش کے خلاف وفاق کے سامنے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نیب کا کام منصفانہ احتساب کرنا ہے انتقام میں ملوث ہونا نہیں۔ فواد چودھری ہرجائی ہے کل کسی اور کے گن گا رہے تھے آج کسی اور کے گیت گا رہے ہیں۔ دو سال سے واٹر کمشن کے احکامات پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔
مراد علی شاہ