• news

کھوکھرا پار راہداری بھی کھول سکتے ہیں، بھارت پہل کرے: گورنر سندھ

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھوکھرا پار راہداری بھی کھول سکتے ہیں لیکن اب بھارت کو پہل کرنا ہوگی، گزشتہ 60 سالوں سے بھارت کے بغیر بھی پاکستان کا گزارا ہورہا ہے اور آگے بھی ہوتا رہے گا، اگر بھارت برابری کی بنیادوں پر پاکستان سے بات کرے گا تو ہم تیار ہیں۔ 14 ویں بین القوامی نمائش " بلڈ ایشیا " کے دوسرے روز ایکسپو سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ چین کی دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ گیس کے مسئلے پر وفاق نے سخت نوٹس لیا ہے۔ آئندہ کوئی بھی ادارہ ہماری حکومت میں انڈسٹری کو بند کرنے کی بات نہیں کرے گا۔ ہم پوچھتے ہیں کہ گیس کیوں بند کی جائے؟ مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ گیس کی بندش سے ملک کو معاشی نقصان ہوگا۔ سی این جی سٹیک ہولڈرز سے بات ہوچکی ہے۔ صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، امن کا خواب، خواب ہی رہے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نہیں پتہ کے سندھ گورنمنٹ کو مجھ سے کیا خطرات لاحق ہیں کہ گورنر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھے۔ ہم ملکر چلنا چاہتے ہیں لیکن جس طرح میں ہاتھ بڑھا رہا ہوں سامنے سے رسپانس نہیں آرہا۔
گورنر سندھ

ای پیپر-دی نیشن