• news

پاکستان کیساتھ ملکر دہشت گردی کیخلاف آپریشنز پر تیار ہیں : ایران

تہران (آئی این پی + نیٹ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سرحدی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ آپریشن پر تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ قاسمی نے اس واقعے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ یاد رہے جمعہ کو سرحد پار سے حملے میں 6 فوجی شہید ہو گئے تھے۔
ایران

ای پیپر-دی نیشن