اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا مکان بم سے اڑا دیا
رملہ (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے رملہ کے وسط میں واقع ایک فلسطینی خاندان کا مکان بم دھماکے سے اڑا دیا۔ مکان مسماری کی صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تو قابض فوج نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔