جنوبی افریقہ کو دھچکا، فلینڈر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آئوٹ
کیپ ٹاون(آئی این پی)جنوبی افریقی فاسٹ بالر ورنن فلینڈر دائیں ہاتھ کا انگو ٹھا زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں،اس سے پہلے پروٹیز ٹیم آل راونڈر لنگی اینگیڈی کی خدمات سے بھی محروم ہے جوگھٹنے کے زخمی ہونے کے باعث فروری تک کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ہیں اور اب جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے محض تین مکمل فٹ فاسٹ بالر ز ڈیل سٹین ،کگیسو ربادا اور ڈین اولیور کی خدمات حاصل ہوں گی ۔جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی اورفاسٹ بالر بھی زخمی ہوگیا تو وہ نہیں جانتے کہ پھر کیا ہوگا، ڈیل سٹین ایک بار پھر اپنے پرانے ردھم میں واپس آگئے ہیں اور کگیسو ربادادن بدن بہتر بالر بنتے جارہے ہیں جب کہ ڈین اولیور سے بھی ٹیم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ،میرا کام ان سب کو ترو نازہ اور انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے مکمل فٹ رکھا ہے ۔ورنن فلینڈر اب تک55ٹیسٹ میچز میں 21.54کی اوسط سے205وکٹیں حاصل کرچکے ہیںجن میں 13مرتبہ اننگزمیں 5یا اس سے زیادہ شکار اور 2مرتبہ میچ میں 10یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے ۔