• news

شائقین میچز دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں :آصف ناز

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ہاکی سیریز اوپن کی انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کا کہنا ہے کہ چودہ سال بعد ملک میں ہاکی کا کوئی ایونٹ ہو رہا ہے جس میں غیر ملکی ٹیمیںشریک ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ایونٹ کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے بھی آفیشلز آئے ہیں۔ ایونٹ کی بہتر میزبانی کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ شائقین ہاکی سے اپیل ہے کہ وہ ایونٹ کا حصہ بنیں اور میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئیں شائقین کی آمد سے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن