• news

دلیپ کمار کے گھر پر قبضے کی کوشش، اہلیہ سائرہ بانو نے مدد کیلئے بھارتی وزیراعظم کو درخواست دیدی

ممبئی (آن لائن) دلیپ کمار کی اہلیہ اور معروف اداکارہ سائرہ بانو نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں گھر پر قبضے کی کوشش کے خلاف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی جیل سے رہا ہو گیا جبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد بلڈر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اوراب بھوجوانی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے۔ سائرہ بانو نے اس تمام تر صورتحال پر وزیراعظم سے ملنے کی درخواست بھی کی۔رواں سال جنوری میں سارہ بانو نے ممبئی کے پولیس تھانے میں بلڈر کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ وہ گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
سائرہ بانو

ای پیپر-دی نیشن