5 ماہ میں پاکستانی معیشت کو بجلی کی قلت کے باعث 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: عالمی بینک
اسلام آباد(آن لائن)عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کو 2015 ءمیں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہواجنوبی ایشیاءمیں بجلی ترسیل کی لاگت سے متعلق ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کی جس کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 25 کروڑ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کا ایک چوتھائی بھی نہیںرپورٹ کے مطابق خطے میں 8.6 ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں کے مالی تعاون کے معاہدے کیے گئے، عالمی بینک کی توجہ کم کاربن اخراج اور متبادل توانائی کے ذرائع پرہے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بیش بہا فوائد ہوں گے، بجلی کی قیمت کم ہوگی، آمدنی بڑھے گی۔
عالمی بینک