منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن‘ پناہ گاہ کے مکینوں کا مفت علاج ہو گا: عثمان بزدار
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کے بے گھر مکےنوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ عارضی پناہ گاہوں مےں شام کے وقت موجود ڈاکٹر بےمار مکےنوں کا طبی معائنہ کرےںگے اور ادوےات بھی فراہم کی جائےں گی۔ پنجاب کے دےگر اضلاع مےں بھی مخےرحضرات کے اشتراک سے پناہ گاہےں قائم کی جائےںگی۔ وزےراعلیٰ آفس مےں پناہ گاہ سے متعلق امور کا جائزہ لےنے کےلئے اجلاس میں وزےراعلیٰ نے کہا کہ پناہ گاہ کے بےمار مکےنوں کومزےد علاج معالجے کےلئے ڈاکٹر کی ہداےت پر ہسپتالوں مےں رےفر کےا جاسکے گا۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ پناہ گاہوں مےں رہنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اور ناشتہ فراہم کےا جائے اورکھانے اور ناشتے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے کوئی شکاےت نہےں آنی چاہےے۔ مسافروں کی حفاظت کےلئے سول ڈےفنس رضاکاروں کےساتھ ساتھ پولےس تعےنات کی جائے۔ مسافروں کی بائےو مےٹر ک تصدےق کےلئے پنجاب انفارمےشن ٹےکنالوجی بورڈ کی معاونت حاصل کی جائے گی۔ مستقل پناہ گاہوں کی عمارتوں کی جلد ازجلد تعمےر ےقےنی بنائی جائے۔ وزےراعلیٰ نے پولےس کو ہداےت کی کہ شہر مےں نشہ فراہم اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کرےک ڈاو¿ن کےا جاء۔ وزےراعلیٰ نے پناہ گاہ مےں مسافروں کے قےام کے حوالے سے جامع قواعدوضوابط وضع کرکے آوےزاں کرنے کی ہداےت بھی کی ۔ اجلاس مےں بتاےا گےا کہ پناہ گاہ مےں محکمہ سوشل وےلفےئر اور ڈی سی آفس کے حکام ڈےوٹی دے رہے ہےں اور ہر پناہ گاہ مےں آنے والے ہر شخص کی آمدو رفت کا رےکارڈ کا متعلقہ کام کی موجودگی مےں اندراج کےا جاتا ہے ۔ رےلوے سٹےشن، داتا دربار، ٹھوکر نےاز بےگ، لاری اڈا ،فروٹ منڈی بادامی باغ مےں اوسطا روزانہ 180 سے 230 افراد تک لوگ قیام کرتے ہیں جنہیں موسم کی مناسبت سے بستر، رات کا کھانا اور ناشتہ باقاعدگی سے فراہم کیاجا رہا ہے۔ وزیراعلی کو مستقل پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ خصوصی اجلاس سے خطاب میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔واٹر اتھارٹی ایکٹ کے جائزہ اجلاس عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اربن ایریا میں معیاری پانی پائپ واٹر سکیم کے ذریعے فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ آبی وسائل کے تحفظ کیلئے ہر شہری اور ادارے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ پنجاب میں پانی سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے جامع قانون متعارف کرایا جائے گا۔
عثمان بزدار