• news

کرپشن ریفرنس، بابر غوری سمیت 3ملزم اشتہاری قرار،کارروائی کا حکم

کراچی(اے این این )کراچی کی احتساب عدالت نے 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر 3ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری، رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور دیگر کے خلاف 2ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں جاوید حنیف ،روف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔دوران سماعت عدالت نے نیب کو سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کوبتایا کہ مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ، ریفرنس میں بابر غوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں روف اختر فاروقی، جاوید حنیف اور محمود شریف شامل ہیں۔ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیرقانونی بھرتیوں سمیت قومی خزانے کو 2 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
بابر غوری/ ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن