نواز شریف کی حکومت ختم ہو گئی، مغلیہ سوچ نہیں گئی: فواد چودھری
اسلام آباد+ کھیوڑہ (اے پی پی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت تو ختم ہو گئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہیں ہوئی، غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک گوارا نہ کی۔ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ فواد حسین نے پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر صحافیوں سے احتجاج میں میڈیا ورکروں، صحافیوں کے تحفظات سنے اور یقین دلایا کہ نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے کیمرہ مین پر تشدد کے افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کیمرہ مینوں پر تشدد کرنے والوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ نواز شریف کے پرائیویٹ گارڈ کی جانب سے کیمرہ مینوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ آئندہ پرائیویٹ گارڈ کو پارلیمنٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا ایک گارڈ فرار جبکہ دوسرے گارڈ کو اسمبلی کی سکیورٹی نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسرا ملزم طارق فضل چودھری کی گاڑی میں گیا ہے۔ کھیوڑہ میں خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا سابق حکمرانوں نے ملک کے کروڑوں ڈالرز چوری کئے بیرون ملک محل بنا لئے ہیں جب ان سے لوٹ ہوئی رقوم کی واپسی کی بات کی جاتی ہے تو یہ ایسے روٹھ جاتے ہیں جیسے نئی نویلی دلہن روٹھ جاتی ہے۔ میں جب اسمبلی میں جاتا ہوں تو اپوزیشن خوفزدہ ہو جاتی ہے۔ اللہ جب اقتدار دیتا ہے تو اس کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہئے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مرزا غالب کا یوم پیدائش اس سال شایان شان طریقے سے متایا جائے گا۔ ہماری خواہش ہے کہ نوجوان نسل مرزا غالب کی شخصیت اور فن سے روشناس ہو۔ وزارت اطلاعات اور اس سے منسلک ادارے مرزا غالب کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پروگرامز ترتیب دیں۔
فوادی چودھری