شہبازشریف کا معائنہ، رپورٹس نہ ہونے پر میڈیکل بورڈ ادویات تجویز کرنے سے قاصر رہا
اسلام آباد/لاہور ( ایجنسیاں) شہباز شریف کا منسٹر انکلیو میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اپ کیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم کا بورڈ میڈیکل رپورٹس نہ ہونے کے باعث آئندہ کے لئے ادویات اور تجاویز دینے سے قاصر رہا۔ ترجمان شہباز شریف کے مطابق ڈاکٹرز نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ شہبازشریف کے خون کے تجزیہ کی حالیہ رپورٹس ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ترجمان کے مطابق عدالتی حکم پر شہبازشریف کی چار دسمبر کی میڈیکل رپورٹس تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں، شہباز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹس تاحال ان کے حوالے نہ کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے، شہباز شریف کے لئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر شریف فیملی کو سخت تشویش لاحق ہے، شہبازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ اورطبی معائنے کی تمام رپورٹس اہلخانہ اور متعلقہ ڈاکٹرز کو فراہم کی جائیں۔
معائنہ