فرینکفرٹ پولیس میں مبینہ دائیں بازو کے شدت پسند نیٹ ورک کی موجودگی کی تحقیقات
برلن(اے این این )جرمنی کی اسٹیٹ کریمنل پولیس (LKA) فرینکفرٹ پولیس فورس میں ایک مبینہ دائیں بازو کے ایک شدت پسند گروپ کی موجودگی کی تحقیقات کرے گی۔ یہ بات جرمن اخبار فرانفرٹر الگمانے سائیٹنگ نے گزشتہ روز بتائی۔ اخبار کے مطابق ریاست ہیسے میں ایل کے اے نے ایک خصوصی تحقیقاتی گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ جو پولیس افسران کے ایک گروپ کی طرف سے مبینہ طور پر ایک ترک نژاد خاتون وکیل کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کرے گا۔ اس خط میں سیدا باسے یلدِز نامی اس وکیل کو تحقیر آمیز انداز میں مخاطب کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی دو سالہ بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔