• news

قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست‘فیکٹ فائنڈنگ کمشن نے کام شروع کردیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمشن نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ رپورٹ آنے پر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہاکی سیریز اوپن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم فائٹ کرے گی لیکن ہاکی ٹیم نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔بین الاقوامی ٹیموں کا معیار پاکستان کی ہاکی سے بہت آگے نکل چکا ہے، ارجنٹینا اولمپک چیمپئن ہے اور اسے فرانس نے پانچ گول سے ہرایا ہے،ہاکی تکنیک اور فٹنس کا کھیل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 14برس بعد ہاکی کے انٹرنیشنل ا یونٹ کے انعقاد سے پوری دنیا کو مثبت پیغام جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن