• news

ویسٹ اندیز نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا

سلہٹ (آن لائن) شائی ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، یہ کالی آندھی کی دورہ بنگلہ دیش کے دوران پہلی کامیابی ہے، فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، ہوپ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 16 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے تیز ترین ففٹی بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، ہوپ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، شکیب کی 61 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

ای پیپر-دی نیشن