پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: آرمی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-5 سے شکست دے دی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-5 سے شکست دے دی۔ کے ایم سی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم کا کھاتہ عمیر وقار نے 14 ویں منٹ میں کھولا، متین نے 3 منٹ بعد ہی ایک اور گول کر دیا، ہاف ٹائم سے قبل انصر عباس نے تیسرا گول داغ دیا ایئر فورس نے نیوی کو 0-3 سے زیر کر لیا۔ کے پی ٹی فٹبال سٹیڈیم میں واپڈا اور کے آر ایل کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔