• news

لاہور ہائکورٹ کا کمپنیوں کی نئی موٹرسائیکل کی خریداری پر ہیلمٹ فراہمی کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نئی موٹر سائیکل کی خریداری کے ساتھ ہیلمٹ کی فراہمی لازمی قرار دینے کا حکم دیدیا جبکہ وزارت سائنس کو حکم دیا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا میعار مقرر کرے۔ عدالت نے نئی موٹرسائیکل کے ساتھ ہیلمٹ فراہم اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیوں کو ہیلمٹ نئی موٹر سائیکل کے ساتھ دینے کا حکم دے۔ عدالت نے حکم دیا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل فروخت نہ کی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن