• news

امریکی سینٹ کی قرارداد ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت، مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب

ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے کر مسترد کردیا ۔امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھااور امریکی انتظامیہ سے یمن جنگ میں سعودی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔اس موقف پر سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر مبنی امریکی سینیٹ کی قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔سعودی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن