• news

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پی کے اسمبلی کے 3 ارکان کے چالان

پشاور(بیورورپورٹ) ٹریفک وارڈن پولیس پشاور کے شاہین سکواڈ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پی کے اسمبلی کے 3 ارکین کو چالان تھما دیئے۔ سمیرا شمس کے ڈرائیور کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 200 روپے کا چالان کیا، ملک شوکت کے ڈرائیور فاروق حسین اور بہادر خان کے ڈرائیور بخت بیدار کو بھی سیٹ بیلٹس نہ باندھنے پر 200؍200 روپے چالان دیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن